بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا صوابی میں احتجاج، 3گھنٹوں تک پھنسی ہوئی ایمبولینس میں خاتون مریضہ دم توڑ گئیں

datetime 14  فروری‬‮  2026 |

صوابی (این این آئی) بانی عمران خان کی خراب صحت ،جیل میں علاج کی عدم سہولیات کیخلاف کارکنوں کے صوابی انٹرچینج کے مقام پر

احتجاج کے دوران موٹر وے کی بندش سے3گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسی ایمبولینس میں موجود خاتون مریضہ دم توڑ گئیں۔پی ٹی آئی کارکنان نے مبینہ طور پر خاتون کے بیٹے اور شوہر پر بدترین تشدد کیا ،اس دوران ایمبولینس ڈرائیور قادر خان بھی زخمی ہوئے۔صوابی انٹرچینج میں احتجاج کے باعث موٹر وے کی دوسرے دن بندش کی وجہ سے پشاور، لاہور اور راولپنڈی جانے والی گاڑیوں کی آمد و رفت صوابی ٹوپی روڈ سے جاری رہی جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے دھرنے کے دوران موٹر وے سائیڈ پر لگی اینٹیں اکھاڑ کر روڈ پر رکھ کر موٹر وے ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔اس موقع پر عوام اور مسافروں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو آخر کس بات کی سزا دی جا رہی ہے، اس قسم کی حرکتوں سے صوبے کے عوام پی ٹی آئی سے متنفر ہورہے ہیں، یہ روز روز کا احتجاج اور خیبرپختونخوا کے راستے اور شاہرائیں بند کرنا کہاں کا انصاف ہے؟۔عوام نے کہا کہ قیدی نمبر 804 کو رہا کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے ، پی ٹی آئی کے ارکان اپنے صوبائی، قومی اور سینیٹ کی نشستوں سے مستعفی ہوں اور سروں پر کفن باندھ کر اڈیالہ جاکر احتجاج تب تک جاری رکھیں جب تک انہیں رہا نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جدو جہد کے نتیجے میں عمران خان کبھی بھی جیل سے باہر نہیں آسکیں گے، ان کی اس جدوجہد سے عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…