بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

مریدکے ،بیوی نے بیٹیوں ،بیٹے ،دیور کے ساتھ مل کر مبینہ شوہر کوپیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا

datetime 12  فروری‬‮  2026 |

مریدکے( این این آئی)مریدکے کی نواحی آبادی بھٹہ کوٹ میں مبینہ طور پر بیوی نے بیٹیوں ،بیٹے اوردیور کے ساتھ مل کر شوہر پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا ،

پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔بتایا گیا ہے کہ آبادی بھٹہ کوٹ میں گھر میں معمولی جھگڑے کے بعد مبینہ طو رپر بیوی سکینہ نے اپنی بیٹیوں فائزہ ،خدیجہ ،بیٹے نعمان اور دیور کے ساتھ مل کر شوہر جاوید بٹ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسے مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال سے لاہور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔پولیس نے مقتول جاوید بٹ کے بڑے بھائی رمضان بٹ کی رپورٹ پر سکینہ بی بی ،فائزہ ،خدیجہ ،نعمان اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کردی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ نارنگ یاسر چیمہ کے مطابق محمد رمضان نامی شخص نے گزشتہ رات انہیں اطلاع دی کہ اس کے بھائی کو اس کی بیوی اوربچوں نے زندہ جلادیا ہے ۔درخواست میں زندہ جلانے کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے اور ملزمان بھی گرفتار کرلئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…