بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

گھریلو جھگڑے پر بیوی کا قتل، لاش گاؤں لے جا کر دفنانے والا شوہر گرفتار

datetime 10  فروری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)ڈیفنس پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس کی حدود میں واقع قیوم آباد کے ایک گھر میں میاں بیوی مقیم تھے، جہاں گھریلو ناچاقی کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عشنا کو اس کے شوہر قیوم ولد محبوب نے 25 دسمبر 2025 کو گھریلو جھگڑے کے دوران قتل کیا۔قتل کے بعد ملزم مقتولہ کی لاش اپنے گاؤں لے گیا اور وہاں تدفین کر دی۔ پولیس کے مطابق غسل کے دوران مقتولہ کے چہرے پر مشتبہ نشانات دیکھے گئے، جس پر اہلِ خانہ کو شبہ ہوا۔ بعد ازاں اہلِ خانہ کراچی واپس آئے اور جب ملزم سے واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ اسی دوران ملزم گاؤں جانے کا بہانہ بنا کر روپوش ہو گیا۔واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ڈیفنس پولیس کے انویسٹی گیشن آفیسر سب انسپکٹر قسیم تنولی نے جدید تکنیکی ذرائع اور مسلسل محنت کے ذریعے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قیوم ولد محبوب نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی اہلیہ کو قتل کیا۔

انویسٹی گیشن آفیسر قسیم تنولی کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…