بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات کا شہریوں کو الرٹ جاری

datetime 5  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)محکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی صورتحال سے متعلق نئی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

ادارے کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، جب کہ شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔جمعہ کے روز کے موسم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں سردی رہے گی، تاہم دن کے وقت بادل چھائے رہنے کا امکان ہے اور بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ چترال، دیر، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، سوات، کالام، اورکزئی، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پاراچنار اور کوہستان کے علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں سرد اور خشک موسم کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم مری، گلیات اور اطراف کے علاقوں میں جزوی ابر آلود فضا کے ساتھ تیز ہوائیں، گرج چمک، ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ شیخوپورہ، نارووال، سیالکوٹ اور قریبی علاقوں میں علی الصبح ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔بلوچستان کے بیشتر حصوں میں موسم سرد رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔

کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور بلند مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم صبح کے اوقات میں سردی محسوس کی جائے گی۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جہاں مختلف مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ا



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…