بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ہار کسی اور کے پاس پڑا ہے، سزا بانی اور بشریٰ بی بی کو ہوگئی، شیر افضل مروت

datetime 5  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ ہار کسی اور کے پاس پڑا ہے ،

سزا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ہوگئی۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کے خاندان کی ایک خاتون نے ہار ہتھیایا ہے، مشال یوسفزئی نے کنفرم کیا تھا کہ ہار بشریٰ بی بی سے کوئی لے گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے، مشال یوسفزئی کو کیوں ٹارگٹ کروں گا،کیا انہیں ادراک نہیں کہ میں وکیل ہوں اور میرا کام مدعی کی عزت کا دفاع کرنا ہے۔شیر افضل نے کہا کہ مشال یوسفزئی خبروں میں رہنے کیلئے ایسی باتیں کرتی ہیں، وہ مجھ سے کہہ دیتیں کہ ہار کی خبر سے تکلیف ہوئی ہے۔رکن اسمبلی نے کہا کہ عمران خان نے مشال یوسفزئی کو سیاست، پارٹی امور پر گفتگو نہ کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے، سلمان اکرم راجہ اور مشال ایک ہی پتے کے دو رخ ہیں یہ کسی کا کسی کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8فروری کو مجھے کوئی احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا جو ایک مزید ناکامی ہے، جن لوگوں نے حصار میں لے رکھا ہے انہوں نے عمران خان اور پارٹی کو فیل کردیا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ 8فروری کا احتجاج سستی کی نذر ہوجائے گا ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں بھی گڈی اڑانے کیلیے لاہور میں موجود ہوں گا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…