بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

datetime 4  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے جہاں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سینیٹر مشال یوسفزئی نے ایک دوسرے کے کردار پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سینیٹر مشال یوسفزئی کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے ۔علیمہ خان نے مشعال یوسفزئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی خیر خواہ ہیں۔مشعال یوسفزئی نے رد عمل دیتے ہوئے علیمہ خان کے بیان کو آے آئی جنریٹڈ کہہ دیا اور کہا کہ علیمہ خان صاحبہ خان صاحب کی بہن ہونے کی وجہ سے میرے لیے قابل احترام ہیں، ابھی ان کی سوشل میڈیا پر چلنے والی اپنے حوالے سے ایک ویڈیو دیکھی جو یقینا اے آئی جنریٹڈ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے ان کو بہت سختی سے اس قسم کے بیانات اور میڈیا پر آنے سے روکا ہوا ہے اور اس کا اعلان خان صاحب نے خود صحافیوں اور میڈیا کے سامنے کیا کہ اب صرف ان کی بہن نورین نیازی صاحبہ میڈیا کے سامنے بیان دے گی۔مشال یوسفزئی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی جب ان کے اس قسم کے بیانات منظرعام پر آئے تھے اور خان صاحب کو پتا چلا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اے آئی ویڈیوز تھیں اور انہوں نے یہ بھی کہا باہر اس طرح کے بیانات میڈیا کو نہیں دئیے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ حتیٰ کہ 4اکتوبر کی گرفتاری کے بعد ان کے فون کے کچھ اسکرین شاٹس لیک ہوئے جس میں میرا ذکر تھا، اڈیالہ جیل میں میری انٹری بند کروانے کیلئے کسی کو کہا گیا تھا تو وہ بھی خان صاحب کے پوچھنے پر انہوں نے بتایا فیک ہے۔

انہوںنے کہاکہ بیان بھی اسی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے میں سمجھتی ہوں کہ فیک یا اے آئی ہی ہوگا، اس لیے میں اس پر بیان دینا وقت کا ضیاع سمجھتی ہوں۔مشال یوسفزئی نے کہا کہ فوکس صرف عمران خان صاحب کی صحت اور شوکت خانم کے ڈاکٹروں کی ان تک رسائی پر رکھیں اور بانی چیئرمین تک ملاقات کی رسائی ہوگئی تو ان کے سامنے تمام معاملات رکھوں گی۔واضح رہے کہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مشال یوسف زئی جن کی ہدایات پر ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتی ہیں وہ ان کی ذمہ داری پوری کررہی ہیں مجھے نہیں لگتا مشال یوسف زئی عمران خان کی خیرخواہ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ مشال اور شیرافضل کو علیمہ خان کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک ملا ہوا ہے، بانی نے جیل میں کہا تھا جاکے انہیں بتا ایجنسیاں استعمال کرنے کے بعد کرش کردیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…