بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

datetime 3  فروری‬‮  2026 |

اسلام آ باد(نیوز ڈ یسک)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے چند علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے،

جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے زیادہ تر حصوں میں سرد اور خشک موسم برقرار رہے گا، تاہم نارووال، سیالکوٹ اور جہلم میں بارش برسنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ مری، گلیات اور ان کے نواحی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع جن میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، دیر اور سوات شامل ہیں، وہاں بعض مقامات پر تیز بارش اور برف پڑنے کا خدشہ ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری طرف لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر سنگین ہو گئی ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 184 ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں آلودگی کی سطح سب سے زیادہ رہی جہاں اے کیو آئی 423 تک پہنچ گیا، جبکہ وحدت روڈ میں 348 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 324 کی سطح ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موسم خوشگوار اور خنک ہے، کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اس وقت شہر میں ہوائیں تقریباً 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…