بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور، بچیوں سے اسکوٹیاں چھیننے والے گینگ کے ملزمان گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

datetime 2  فروری‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)باٹا پور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں چھین کر فرار ہونے والے گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

باٹا پور اور مناواں پولیس کو شہریوں کی درخواستیں موصول ہونے پر مقدمہ نمبر 5083/25 مناواں میں اور 181/26 باٹا پور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق چند روز قبل ملزمان باٹاپور اور مناواں سے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ایس ایچ او باٹا پور نے بتایا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی سے اسکوٹی چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ ایس ایچ او باٹاپور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم احسن رضا اور سخاوت کو چھینی ہوئی اسکوٹیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان سے 2 اسکوٹیاں، موبائل فونز، 2 پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باٹاپور آصف منصب اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…