بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

امن و امان کو خطرہ، 180 افراد کے نام 3 ایم پی او فہرست میں شامل، نوٹیفکیشن جاری

datetime 2  فروری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں امن وامان خراب کرنے کے خدشات کے پیش نظر 180 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی او آرڈر کے تحت 180 افراد کے نام نظر بند کرنے کی فہرست میں شامل ہے، جن میں ضلع وسطی سے 24، ضلع جنوبی سے 21، ضلع شرقی سے 51، ضلع کیماڑی سے 23، ضلع کورنگی سے 22، ملیر سے 9 اور ضلع غربی سے 30 افراد کے نام شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے فہرست میں شامل افراد کے بارے میں بتایا کہ یہ افراد راستے بند کرنے، دھرنے اور امن و امان کی صورت حال خراب کر سکتے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کی صورت میں عوامی جان و مال کو خطرہ لاحق ہوگا لہٰذا فہرست میں شامل تمام افراد کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔فہرست میں شامل افراد کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے ملیر جیل منتقل کیا جائے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن افراد کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور یہ گرفتار کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…