بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

لاہور: ڈاکوؤں نے 2 کروڑ سے زائد کی چاندی فروخت کرکے جانیوالے شہری کو لوٹ لیا

datetime 2  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں مسلح ڈاکوؤں نے چاندی فروخت کر کے واپس آنے والے ایک شہری کو نشانہ بنا ڈالا اور کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص دو ہزار تولے سے زائد چاندی فروخت کرنے کے بعد جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو واردات کے دوران دو بیگوں میں موجود 2 کروڑ 17 لاکھ 55 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے شہری کے ہاتھ اور ٹانگ پر گولیاں لگیں، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی نے بیان دیا ہے کہ وہ 2022 تولے چاندی فروخت کر کے واپس آ رہا تھا جب اسے اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…