لاہور (این این آئی)حکومت نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے دبا ئوکے بعد داخلہ پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی ہے جس کے تحت پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو خالی نشستوں پر خود داخلے کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں 500سے زائد ایم بی بی ایس کی نشستیں خالی رہ گئی تھیں جس کے باعث کالجز انتظامیہ کی جانب سے شدید دبا ئوڈالا جا رہا تھا۔ پالیسی میں تبدیلی کے بعد اب پرائیویٹ میڈیکل کالجز نئی داخلہ درخواستیں بھی وصول کر سکیں گے۔
نئی پالیسی کے تحت پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو داخلوں کے معاملے میں مکمل آزادی دے دی گئی ہے جس سے وہ خالی نشستوں کو اپنی سطح پر پر کر سکیں گے۔واضح رہے کہ رواں تعلیمی سیشن 2025-26کے دوران میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی متعدد بار تبدیل کی جا چکی ہے جس پر طلبہ اور والدین کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔















































