ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)حکومت نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ مدت سے پہلے واپس کرنا شروع کرنے کا دعوی کیا ہے۔ مشیرِ وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق 14 ماہ میں تین ہزار 654 ارب روپے کا اندرونی قرضہ قبل از وقت ادا کیا گیا۔مشیرِ وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ 14 ماہ کے دوران تین ہزار 364 ارب روپے کا اندرونی قرضہ قبل از وقت ادا کیا گیا جبکہ جمعہ کو اسٹیٹ بینک کو مزید 300 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا قرضہ تقریبا 44 فیصد کم ہو چکا ہے اور مالی سال 2025،26 میں قرضہ واپسی دو ہزار ایک سو پچاس ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ قرضہ جی ڈی پی تناسب 74 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد کے قریب آ گیا ہے جبکہ عوامی قرضہ اسی اعشاریہ پانچ کھرب سے کم ہو کر اسی کھرب روپے رہ گیا ہے۔مشیرِ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ بہتر نظم و ضبط سے حکومت کو سود اور قرضوں میں تقریبا 850 ارب روپے کی بچت ہوئی اور قرضوں کی اوسط مدت 2.7 سال سے بڑھ کر 4 سال سے زائد ہو گئی ہے، جس سے معیشت مزید مستحکم ہوئی ہے۔



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…