بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے ایس ایچ او کو بخدمت جناب لکھنا ممنوع قرار دے دیا

datetime 31  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے ایس ایچ او کو بخدمت جناب لکھنا ممنوع قرار دے دیا ہے۔جسٹس صلاح الدین پنہور نے فیصلہ تحریر کیا۔

جوڈیشل لا کلرک محمد سبحان ملک کے نکتے پر عدالت نے واضح ہدایات دیں۔عدالت نے کہاکہ پولیس اور شہری کے تعلق کی نئی تشریح، ریاستی رویے میں بڑی تبدیلی ضروری ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ایس ایچ او عوام کا خادم ہے عوام اس کے نوکر نہیں، ایس ایچ او صرف جناب ایس ایچ او لکھا جائے گا، پرانی غلامانہ زبان ختم کی جاتی ہے۔عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرانے والا شہری اطلاع دہندہ ہوگا، شکایت کنندہ نہیں، کمپلیننٹ کی اصطلاح صرف نجی فوجداری شکایت تک محدود ہوگی۔سپریم کورٹ نے پولیس کارروائی میں فریادی کا لفظ لکھنا بھی ممنوقع قرار دے دیا، فریادی رحم مانگنے کا تاثر دیتا ہے، حق مانگنے کا نہیں۔عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ناقابل قبول ہوگی، پولیس افسران کو سخت وارننگ دی جاتی ہے، ایف آئی آر میں تاخیر پر پی پی سی 201کے تحت مقدمہ بن سکتا ہے، مقدمہ میں تاخیر سے شواہد ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…