منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی: پسند کی شادی پر بیٹی کو شوہر سمیت قتل کرنے والا باپ ساتھی سمیت گرفتار

datetime 30  جنوری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)کراچی میں غیرت کے نام پر میاں،بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث لڑکی کے والد کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی کے مقتول سدھیر نے صائمہ سے دو ماہ قبل کورٹ میرج کی تھی، مقتول کے بھائی سلطان کے مطابق سدھیر اور صائمہ سجاول ٹھٹھہ میں ایک ہی محلے میں رہتے تھے، شادی کے بعد سے بھینس کالونی کراچی میں رہائش پذیر تھے۔سدھیر اور صائمہ بدھ کی رات شاہ لطیف ٹاؤن سے رشتے داروں کے گھر سے واپس آرہے تھے جہاں بھینس کالونی موڑ کے قریب لڑکی کے والد اور اس کے ساتھیوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔پولیس نے فائرنگ واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزموں کی شناخت دیدار اور علی حیدر کے نام سے ہوئی ہے، ملزم دیدار مقتولہ صائمہ کا والد ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سکھن میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا، مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…