جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے

datetime 30  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی پیر محمد شاہ کھگہ انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور آج اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے شاہ کھگے میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد پیر محمد شاہ کھگہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ان کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔واضح رہے کہ پیر محمد شاہ کھگہ، سابق رکن صوبائی اسمبلی پیر احمد شاہ کھگہ کے بڑے بھائی تھے۔

وہ پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ رہے اور پارٹی کے بانی عمران خان کے قریبی رفقا میں شمار ہوتے تھے۔علاقہ مکینوں نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیر محمد شاہ کھگہ ایک شفیق، ملنسار اور عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ سیاست دان تھے، جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا بیشتر حصہ عوامی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…