ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

امریکی حملے کے خطرے میں شدت، وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو فون گھما دیا

datetime 30  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آج ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے اور امریکا کی جانب سے بحری بیڑے کی تعیناتی کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے خطے میں تیزی سے بدلتے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ امن، استحکام اور ترقی کے لیے سفارتی کوششوں اور مسلسل رابطے کو جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ بات چیت اور تعاون ہی علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اعلیٰ سطحی روابط، ادارہ جاتی تعاون اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر آگے بڑھایا جا سکے۔



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…