بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

افغان شہری کی پاکستانی خاندان میں شمولیت، عدالت نادرا حکام پر برہم

datetime 29  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے فیملی ٹری میں غیر متعلقہ شخص کو شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران نادرا حکام پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں نادرا کی جانب سے فیملی ٹری میں غیر متعلقہ شخص کو شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے نادرا حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا افغان شہری کو پاکستانی خاندان کی فیملی ٹری میں کیسے شامل کردیا؟ عدالت نے نادرا کو دس روز میں پوری فیملی کے قانونی دستاویزات کا جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی غیر متعلقہ شخص درخواست گزار کی فیملی ٹری میں شامل ہے تو نام خارج کیا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ نادرا حکام رشوت لے کر افغان شہریوں کو پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں شامل کر دیتے ہیں جبکہ 40 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں تو 20 لاکھ نے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں۔رخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر دنیا بھر میں گھوم رہے ہیں، افغان شہری نقیب اللہ کو درخواست گزار کی فیملی ٹری میں شامل کیا گیا جبکہ درخواست گزار محمد اکرم کی پوری فیملی کے قومی شناختی کارڈ بلاک کر دئیے گئے ہیں۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہاکہ یہ تو پاکستانی ہیں ان کے شناختی کارڈز کیوں بلاک کر دئیے ہیں؟، ایک نقیب اللہ کی وجہ سے پوری فیملی کو کیوں پھنسایا گیا ہے ؟جسٹس ذوالففار علی سانگی نے کہا پیسے لے کر ہر فیملی میں نجانے کتنے بندے شامل کر دئیے ہوں گے؟وکیل نادرا کی جانب سے کہا گیاکہ درخواست گزار کے والد کے بائیو میٹرک کے بعد نقیب اللہ کو ان کی فیملی ٹری میں شامل کیا گیا تھا نادرا کسی کا بائیو میٹرک کسی اور جگہ استعمال کردیتا ہے درخواست گزار نے بائیو میٹرک نہیں دیا تھا۔بعد ازاں عدالت نے نادرا کو 10 روز میں پوری فیملی کی قانونی دستاویزات کا جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…