جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں، غلام احمد بلور کا انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان

datetime 29  جنوری‬‮  2026 |

پشاور (این این آئی)بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے 86 سال کی عمر میں انتخابی سیاست سے علیحدہ ہوگئے۔بلور ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا بھی لحاظ نہیں کیا اور میری جیتی ہوئی سیٹ پر مجھے ہرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس ملک و قوم کے لیے 55 سال سیاست کی لیکن اسٹیبلشمنٹ کو شاہد نہ بکنے اور نہ جھکنے والوں کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے مجھے تین بار ہرایا گیا،اے این پی رہنما نے کہا کہ ہمارے ملک نے بھارت کو تو جنگی میدان میں شکست دی لیکن معاشی میدان میں پیچھے پیں حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے بارے میں سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ 18ویں ترمیم کو بکواس قرار دیتے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم 18ویں ترمیم قرارداد مقاصد کی طرح ہے، اگر اسے چھیڑا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا۔انہوںنے کہاکہ میری نشست پر کون الیکشن لڑے گا یہ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے، میں ایک مضبوط پارٹی چھوڑ کر جارہا ہوں جب کہ پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں لیکن اسی مٹی میں ہی دفن ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی سیاست سے دستبردار ہورہا ہوں لیکن سیاست نہیں چھوڑ رہا ، ایسے حالات پیدا ہوئے کی اب پشاور میں اکیلا نہیں رہ سکتا، اس لیے اسلام آباد منتقل ہورہا ہوں۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…