بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

سامان بیچنے آئی خواتین نے گھروالوں کو بے ہوشی کا انجیکشن لگا کر گھر کا صفایا کر دیا

datetime 27  جنوری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 5جی ایریا میں گھر میں ڈاکووں نے خاتون کو بے ہوشی کا انجیکشن لگاکر گھر کا صفایا کردیا۔ واردات دو خواتین سمیت 3 ڈاکووں نے کی، واقعہ کا مقدمہ زمان ٹاون تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ مدعیہ خاتون کے مطابق دروازہ کھولا تو ایک خاتون سامان فروخت کرنے آئی تھی، خاتون کو اندر بلایا تو اس نے اپنی بیٹی کو فون کرکے مزید سامان لانے کا کہا۔خاتون کی بیٹی کے ساتھ ایک لڑکا بھی زبردستی اندر آگیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ لڑکے نے مجھے اسلحہ دکھاکر بے ہوشی کا انجیکشن لگا دیا، میں نے مزاحمت کی تو لڑکے نے میرا سر دیوار سے مار دیا جس سے میں بے ہوش ہوگئی۔خاتون کے مطابق ملزمان نے تجوری کھول کر 7 لاکھ روپے نکال لیے، ملزمان 15گرام کے دو سونے کے سیٹ، 4 انگوٹھیاں، بریسلٹ اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…