اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیشی ٹیم کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا آئی سی سی کا فیصلہ قبول کر لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں نہ کھیلنے کا موقف تسلیم نہیں کیا۔
آئی سی سی کے فیصلے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا فیصلہ قبول کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے تنازع کو اب طول نہ دینے کا امکان ہے۔















































