اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

الیکٹرک بائیکس، رکشوں ،لوڈرز کیلئے خصوصی سبسڈی سکیم پر عملدرآمد شروع

datetime 21  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے الیکٹرک بائیکس، رکشوں اور لوڈرز کے لیے متعارف کرائی گئی خصوصی سکیم پر باقاعدہ عمل درآمد شروع کر دیا ۔ وزیراعظم کی الیکٹرک وہیکل اڈاپشن اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں منظور شدہ درخواست گزاروں کو سبسڈی کی رقم منتقل کر دی گئی ہے۔انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تقریبا 9ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی جبکہ حکومت سال 2030ء تک 100ارب روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق فیز ون میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے جن میں 40ہزار الیکٹرک بائیکس اور ایک ہزار الیکٹرک رکشے اور لوڈرز شامل ہیں۔ اس مرحلے میں اسٹیٹ بینک کے ذریعے سبسڈی کی رقم براہ راست درخواست گزاروں کے بینک اکانٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔الیکٹرک بائیک پر 80ہزار روپے تک سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ بینک لیز اسکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس اور رکشے آسان اقساط پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں مزید 78ہزار سے زائد الیکٹرک وہیکلز کو سبسڈی دینے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق سکیم کا مقصد سستی، ماحول دوست سواری کو فروغ دینا اور ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ صرف رجسٹرڈ الیکٹرک گاڑیاں ہی اس سبسڈی سکیم کی اہل ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…