بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

پولیس اہلکار کی بسم اللہ پڑھ کر رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل

datetime 21  جنوری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)لاہور پولیس اہلکار کی جانب سے شہری سے مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں اہلکار کو پیسے وصول کرتے وقت بسم اللہ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واقعہ تھانہ راوی روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں اہلکار عبدالرحمن نے رنگ روڈ پر شہری کو روک کر رشوت طلب کی۔ ابتدائی طور پر شہری نے ایک ہزار روپے دینے کی کوشش کی، لیکن اہلکار نے مزید پانچ سو روپے کا تقاضہ کیا۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔صارفین نے شہری پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اسے آخر کس مجبوری کے تحت رشوت دینا پڑی، جبکہ بعض نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ دن کی پہلی رشوت ہے جس کا آغاز بسم اللہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارف رفیق جان کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں آئین اور قانون کی مکمل عملداری قائم نہیں ہوگی، اس طرح پولیس کی لوٹ مار جاری رہی گی۔دوسری جانب لاہور پولیس نے وائرل ویڈیو پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے ملازمت سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ سخت محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ایک اہلکار کا غلط فعل پوری پولیس فورس کی بدنامی کا باعث بنتا ہے،کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ایسے اہلکاروں کی لاہور پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…