لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے بھی سال 2026ء کے لئے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت کی منظور شدہ عوامی تعطیلات پنجاب میں بھی لاگو ہوں گی، نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیر ڈے 5فروری، پاکستان ڈے 23مارچ کو منایا جائے گا عیدالفطر کی تعطیلات 21سے 23مارچ تک ہوں گی، یوم تکبیر 28 مئی کو سرکاری تعطیل ہوگی۔ عیدالاضحی کی تعطیلات 27سے 29مئی تک ہوں گی، عاشورہ کی تعطیلات 24اور 25جون کو ہوں گی، یومِ آزادی 14اگست کو عام تعطیل ہوگی، عید میلادالنبی 25اگست کو منائی جائے گی، علامہ اقبال ڈے 9نومبر کو تعطیل ہوگی، قائداعظم ڈے اور کرسمس 25دسمبر کو منائے جائیں گے۔
کرسمس کے بعد 26 دسمبر صرف مسیحی ملازمین کے لیے تعطیل ہوگی، یکم جنوری، 18فروری اور یکم جولائی کو بینک تعطیل ہوگی، پنجاب میں اختیاری تعطیلات کی فہرست بھی جاری کر دی گئی، سرکاری ملازمین مسلم ہونے کی صورت میں صرف ایک اختیاری چھٹی لے سکیں گے۔غیر مسلم ملازمین سال میں تین اختیاری تعطیلات لے سکیں گے، اختیاری تعطیل کے لیے متعلقہ محکمے کے سربراہ سے پیشگی اجازت لازمی ہوگی، ضلعی کمشنرز اپنے اضلاع میں دو مقامی تعطیلات کا اعلان کر سکیں گے، لاہور میں مقامی تعطیلات کا اعلان صوبائی حکومت کرے گی۔












































