بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

گھر میں بھاری مالیت کا سونا چوری ہونے کا ڈراپ سین،بڑی بھابی ہی ماسٹر مائنڈ نکلی

datetime 20  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) گھر میں 17لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا، جس میں بڑی بھابی ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ ویمن ریس کورس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او ویمن آمنہ جمیل کے مطابق ملزمہ نے گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں گھر سے سونا غائب کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے سونا چوری کرنے کے بعد اسے فروخت کر دیا اور حاصل ہونے والی رقم اپنی سہیلی کے گھر بطور امانت رکھوا دی۔دوران تفتیش ملزمہ نے اعتراف کیا کہ اس نے پیسوں اور سونے کی لالچ میں چوری کی واردات کا ڈرامہ رچایا۔

ایس ایچ او ویمن آمنہ جمیل کے مطابق ملزمہ اسفارا سے 7لاکھ روپے نقدی اور ایک سونے کی انگوٹھی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…