اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئے، نوٹیفکیشن جاری

datetime 16  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل آرڈیننس سمیت کئی بل ایوان میں پیش کئے گئے ۔ جمہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ اسپیکر نے چیف وہپ کو اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے لیے اپنے چیمبر میں بلا لیا اور کہا کہ عامر ڈوگر آپ میرے چیمبر آئیں، آپ کو نوٹیفکیشن دینا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا باضابطہ اعلان کیا۔اجلاس کے دوران پاکستان نرسنگ کونسل آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔ اس کے علاوہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026، درآمدات و برآمدات ایکٹ ترمیمی بل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل، لائف انشورنس نیشنل لائیزیشن ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے برآمدی ترقی فنڈ ترمیمی بل 2026، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نو ترمیمی بل، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل، متبادل تنازع جاتی تصفیہ ترمیمی بل اور علاقہ دارالحکومت اسلام آباد ملکیت و انتظام بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کیے۔تمام بلز وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ایوان میں پیش کیے گئے۔بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پارٹی کا وفد اسپیکر آفس پہنچا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ہمارا حق تھا ، اپوزیشن لیڈر کی نشست 7 اگست سے خالی تھی۔

خیال رہے کہ ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا۔قبل ازیں اپوزیشن ارکان کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کیلیے ان کے چیمبر میں پہنچا تھا۔ وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شہرام ترکئی، علی اصغر خان، جنید اکبر اور جمال احسن خان شامل تھے۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پر اپوزیشن رہنماؤں کو بلایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…