بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کا بنگلا دیشی طلبا کے حوالے سے بڑا اعلان

datetime 16  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے پہلے مرحلے میں 500بنگلا دیشی طلبا کو قومی جامعات میں داخلہ دینے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلیمی میدان میں اہم معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پہلے مرحلے میں 500بنگلا دیشی طلبا کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق ان 500بنگلا دیشی طلبا کو پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم مختلف یونیورسٹیوں میں داخلے دیئے جائیں گے جہاں وہ اسکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔

طلبا کو انڈر گریجویشن پروگرامز میں فلی فنڈڈ داخلے فراہم کیے جائیں گے۔ایچ ای سی ذرائع کے مطابق داخلوں کیلئے بنگلا دیشی طلبا کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹس میں شرکت کی۔ یہ انٹری ٹیسٹس ایچ ای سی کے زیر اہتمام چٹا گانگ، ڈھاکا اور راج شاہی میں منعقد کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اس اسکالرشپ پروگرام کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا ۔ انٹری ٹیسٹس کے موقع پر بنگلا دیشی نوجوانوں نے پاکستانی حکام کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔دونوں ممالک کے درمیان یہ تعلیمی معاہدہ تعلیمی تعاون اور نوجوانوں کے تبادلوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…