ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

اینکرپرسن اقرارالحسن نے’’عوام راج‘‘تحریک کااعلان کردیا

datetime 15  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) معروف اینکر اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت کے قیام اور نام کا اعلان کردیا۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اقرار الحسن نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے نام پاکستان عوام راج تحریک کا اعلان کیا۔اقرار الحسن نے اعلان کیا کہ میں کبھی کوئی سیاسی، پارٹی عہدہ یا پھر سرکاری پوزیشن نہیں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ اور ان کے نبی کو گواہ بناکر کہتا ہوں کہ پارٹی یا سرکاری سطح پر کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔

اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری پارٹی پاکستان میں نئی سیاسی تبدیلی لے کر آئے گی اور ہم روایتی سیاست کے رواج کو توڑ کر عوام کے لئے امید بنیں گے۔انہوں نے ساتھ میں یہ بھی اعلان کیا کہ میں کسی دوسری یا اپنی پارٹی سے کوئی فائدہ بھی حاصل نہیں کروں گا۔ اقرار الحسن نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اپنی جماعت کی سرگرمیاں جلد ملک بھر میں شروع کریں گے۔اینکر سے سیاست دان بننے والے اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی ایک جمہوری پلیٹ فارم ہے جس کے مالک پاکستان کے عوام ہیں اور دیگر جماعتوں کی طرح کوئی خاندان یا شخصیت اسکا وارث نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…