ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

دھند کی شدت برقرار، موٹریز کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے پر پنجاب کے مختلف حصوں میں موٹرویز اور اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند رہیں۔ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل ریجن کے مطابق عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر موٹرویز پر مختلف جگہوں سے ٹریفک کی روانی معطل رہی ، موٹروے ایم 2 لاہور تا کوٹ مومن شدید دھند کے باعث بند رہی۔اسی طرح موٹروے ایم 3 فیض پور تا درخانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا ملتان اور ایم 5 ملتان تا ظاہر پیر دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند رہی، علاوہ ازیں موٹروے ایم 11 لاہور تا سمبڑیال اور لاہور ایسٹرن بائی پاس بھی دھند کی وجہ سے بند رہی۔

موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، کسوال اور اقبال نگر میں شدید دھند چھائی رہی جبکہ میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں اور بہاولپور کے علاقوں میں بھی حدِ نگاہ انتہائی کم رہی، بعض مقامات پر حد نگاہ 0 سے 100 میٹر تک محدود رہی جو انتہائی خطرناک تھی۔ترجمان نے بتایا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتی ہے، انہوں نے روڈ یوزرز کو سختی سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔ انہوںنے کہاکہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور رفتار کم رکھیں، کسی بھی رہنمائی یا مدد کیلئے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…