بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، کوئی اور نہیں پولیس والے ڈکیتیاں کر رہے ہیں، شیر افضل مروت

datetime 14  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، کوئی اور نہیں پولیس والے ڈکیتیاں کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ ایسے پوائنٹ تھے جس میں این سی سی آئی اے نے انٹیلی جنس ایجنسی کا نام لے کر چھاپہ مارا، وہاں سے لیپ ٹاپ سمیت ساری اشیاء اٹھا کر لے گئے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، ایک ڈکیٹی کا میں نے وزیر صاحب کو بتایا، ڈکیتی پولیس والے کر رہیں، تھانے دار نے دو کروڑ روپے واپس کیے، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے اسلام آباد میں انٹیلیجنس ایجنسی کا نام استعمال کر کے چھاپا مارا۔

سیکٹر آئی نائن میں چھاپا مار کر لوگوں کو گرفتار کیا، سارا فرنیچر اور سامان چوری کر کے لے گئے، یہ ڈاکو ہیں یا افسران ہیں ، اسلام آباد میں 41 جگہوں پر ناکے ہیں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔شیر افضل مروت کی تقریر پر طلال چوہدری نے کہا کہ مروت صاحب میرے نوٹس میں لائے، پولیس افسران گرفتار ہوئے اور چارج شیٹ ہوئے، اس طرح کے کسی بھی معاملے پر زیرو ٹالرنس ہے، این سی سی آئی کے افسران معطل ہیں اور تحقیقات ہو رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ انہی محکموں کے لوگ اچھے کام بھی کر رہے ہیں، یہاں کال سینٹرز ہیں جو پوری دنیا میں ملک کو بدنام کر رہے ہیں، ان کال سینٹرز سے مالی فراڈ ہوتے ہیں، ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…