بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

ملک میں سردی کی شدید لہر تیز ، ہنزہ میں پارہ منفی 20 ڈگری ریکارڈ

datetime 12  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد /ہنزہ /راولپنڈی /کراچی(این این آئی)ملک بھر میں شدید ٹھنڈ کی لہر مزید تیز ہوگئی اور ہنزہ میں پارہ منفی 20 ڈگری تک پہنچ گیا۔عالمی موسمی ویب سائٹ کے مطابق ہنزہ میں کم سے کم منفی 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اتوار کی صبح سویرے کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں 2 ڈگری، لاہور میں 3، پشاور میں 4 اور کراچی میں 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیاادھر گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ اور استور کے بالائی علاقوں میں خون جماتی سردی ہے جس کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہوا۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ نے سردی کے باعث اسکولوں میں آمد کے اوقات کار تبدیل کردیے، سرکاری اور نجی اسکول صبح 9 بجے کھولے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق پیر سے 26 جنوری تک رہیگا ادھر پنجاب میں 16 جنوری تک شدید سردی کی پیش گوئی کی گئی جبکہ اتوار کی صبح لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات ہیں۔ٹورازم ڈپارٹمنٹ، ایجوکیشن، ہیلتھ، زراعت، لوکل گورنمنٹ، فاریسٹ، سی اینڈ ڈبلیو، ٹرانسپورٹ، ریسکیو 1122، نیشنل ہائی وے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دھند و اسموگ کی صورتحال میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ یونیورسٹیز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے طلباء و طالبات کو سردی کے حوالے سے مناسب لباس کی ہدایات جاری کریں۔ کلاس رومز میں سردی سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق تمام ہسپتال بالخصوص بنیادی ہیلتھ یونٹس، ادویات اور عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں،عوام الناس سے گزارش ہے سردی کی شدت سے خود کو محفوظ رکھیں، ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔عرفان علی کاٹھیا کے مطابق پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاحوں کی سہولیات کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم ہیں، دوران سفر تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں جبکہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بدستور دھند اور بادلوں کا راج رہا، بادلوں کے باعث سورج کی کرنیں زمین پر پہنچنے سے قاصر ہیںاور بادلوں اور دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آئندہ دو سے تین دن تک بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ موسم خشک اور سرد رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…