بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

کراچی کے وکلا اور رجب بٹ کے وکیل کے درمیان تنازع میں نیا موڑ

datetime 7  جنوری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)کراچی بار کے وکلا اور رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میاں علی اشفاق جمعرات کو کراچی کی سٹی کورٹ میں آئیں گے اور اپنے زیر التوا مقدمات سے دستبرداری کا اعلان کریں گے، جس کے بعد کراچی بار اپنی درخواست واپس لے لے گی۔

ذرائع کے مطابق، کراچی بار کی درخواست پر علی اشفاق کا وکالت لائسنس پنجاب بار کونسل نے معطل کیا تھا۔ تاہم اب معاملات پر سمجھوتے کی کوششیں جاری ہیں اور میاں علی اشفاق کل سٹی کورٹ میں حاضر ہو کر مقدمات سے دستبرداری کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ وکلا کے خلاف رجب بٹ پر تشدد کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں درج ہے، جس کے بعد یہ تنازعہ سامنے آیا تھا۔ کراچی بار کی جانب سے یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ علی اشفاق کی طرف سے مقدمات سے دستبرداری کے بعد معاملہ پرامن انداز میں حل ہو جائے گا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…