بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق

datetime 5  جنوری‬‮  2026 |

چارسدہ(این این آئی) تحصیل شبقدر کے علاقے خیر آباد مٹہ میں مکان کی چھت گر نے سے چھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدر کے علاقہ خیرآباد مٹہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں ،شادی میں آئے ہوئے مہمان ملبے تلے دب گئے، ، خوشیوں بھرا یہ موقع اچانک ماتم میں بدل گیا۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

جاں بحق افراد میں مصفہ دختر شیراز (3 سال)، صائمہ دختر رئیس (12 سال)، نائدہ زوجہ امروز (25 سال)، مریم دختر امروز (5 سال)، زونیشہ دختر امروز (2 سال) اور سانیہ دختر امروز (14 سال) شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں دولت بی بی زوجہ حکیم (45 سال)، یمنہ دختر فضل داؤد (17 سال)، حسبہ دختر عدنان (6 سال)، آمنہ دختر فضل داؤد (17 سال) اور نعیمہ زوجہ شیراز (30 سال) شامل ہیں۔واقعہ کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،واقعے نے علاقے میں فضا سوگ وار رہی



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…