بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

گجرات، خاتون نے پسند کی شادی کیلئے اپنے 3 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار کر لاشیں جلا دیں

datetime 2  جنوری‬‮  2026 |

گجرات (این این آئی) سرائے عالمگیر سے انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پسند کی شادی کی خاطر ایک ماں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے ہی تین معصوم بچوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق، سدرہ نامی خاتون بارہ روز قبل اپنے تین بچوں کے ساتھ اچانک لاپتہ ہو گئی تھی۔ واقعے پر شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس دوران دل دہلا دینے والا انکشاف سامنے آیا۔

تحقیقات کے مطابق، ملزمہ سدرہ نے اپنے دوست بابر کے ساتھ مل کر دو سے سات سال کی عمر کے تینوں بچوں کو گلہ دبا کر قتل کیا۔ بعد ازاں، شناخت چھپانے کے لیے بچوں کی لاشوں کو جلایا گیا اور انہیں آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں دفن کر دیا گیا۔پولیس نے دورانِ تفتیش بچوں کی لاشیں برآمد کر کے ملزمہ اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا۔ ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ بابر سے شادی کرنا چاہتی تھی اور اسی مقصد کے لیے اس نے یہ انتہائی سفاک قدم اٹھایا۔پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ واقعے نے علاقے میں خوف اور غم کی فضا قائم کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…