بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

مقررہ وقت سے قبل پتنگ سازی یا پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ، مراسلہ جاری

datetime 1  جنوری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کاکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو جاری کردہ مراسلہ میں پنجاب بھر میں پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر عملدرآمد کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔ بعض علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے صرف 6 ،7، 8 فروری کو لاہور میں محدود پیمانے پر بسنت کی اجازت دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مقررہ وقت سے قبل پتنگ سازی یا پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ غیر قانونی پتنگ بازی انسانی جانوں اور عوامی تحفظ کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ غیر قانونی پتنگ بازی کے باعث راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعات تشویشناک ہیں۔ انسانی جانوں کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انسانی جانوں کیلئے خطرہ بننے والی پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جشن بہاراں کے دوران ثقافتی سرگرمی کے طور پر محفوظ بسنت کی اجازت دی گئی ہے۔پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام کارروائیاں “کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025 کے مطابق کی جائیں گی۔ حکومتی اجازت کے بغیر پتنگ سازی اور پتنگ بازی مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…