اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

یمن تنازعہ، پاکستان نے کھل کر سعودی عرب کی حمایت کردی

datetime 1  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے یمن میں دوبارہ بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یمن میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش رکھتا ہے اور ملک کے اتحاد، علاقائی خودمختاری اور دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کسی بھی یمنی فریق کی جانب سے ایسے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو حالات کو مزید خراب کریں، امن کی کوششوں کو نقصان پہنچائیں یا یمن اور پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بنیں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان یمن میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے علاقائی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو خوش آئند سمجھتا ہے۔ پاکستان نے مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یمن بحران کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے کو ہی واحد مؤثر حل سمجھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یمنی عوام اور علاقائی قوتیں مل کر ایک جامع اور دیرپا حل کی طرف بڑھیں گی تاکہ خطے میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ یمن کے معاملے پر حالیہ دنوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تناؤ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے امارات کے مفادات پر فضائی کارروائی کے بعد یمن سے انخلا کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، جس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد یو اے ای نے مکمل انخلا کا اعلان کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…