بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی،سپتال کے ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

datetime 1  جنوری‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)نئے سال کی آمد پر ہولی فیملی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے دو دن کے زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، لواحقین نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد بچے کے زندہ ہونے کی تصدیق کر دی۔روبینہ نامی خاتون کے ہاں گزشتہ روز بچہ ہولی فیملی ہسپتال میں پیدا ہوا تھا، بچے کی حالت خراب تھی ڈاکٹر وں نے عجلت میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر لکھی تحریر میں واضح ہے کہ میت لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے، ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر ڈاکٹر طیبہ صدف کی مہر اور دستخط موجود ہیں، ایم ایس نے پیڈز ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ڈاکٹر حنا ستار کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی۔

ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اختر محمود ملک نے کہا کہ انکوائری میں جو ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی تاہم میڈیکل کی تاریخ میں ایسے واقعات موجود ہیں جب مریض کی سانس بہت مدہم ہو جاتی ہے اور اس کے زندہ ہونے کا یقین نہیں رہتا۔انہوںنے کہاکہ یہ بچہ Lazarus syndrome کا شکار تھا جس میں سانس مدہم ہو جاتی ہے تاہم بچہ زندہ ہے اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…