بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

datetime 29  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ،ملک بھر کے کئی مقامات پر بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں31 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ مری اور گلیات میں(آج)30 دسمبر سے 2 جنوری تک برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں 31 دسمبر تک بارش اور برفباری متوقع ہے،زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللّٰہ میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔قلات، برخان، سبی اور لورالائی میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی، موسیٰ خیل، خضدار، واشک اور خاران میں خراب موسم متوقع ہے جبکہ تربت، گوادر، جیوانی اور لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی اور حیدرآباد میں (آج)منگل کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ دادو، جیکب آباد اور کشمور میں بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ، ٹھٹھہ اور بدین کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا امکان ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام میں درمیانی سے شدید برفباری ہو سکتی ہے۔

مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش اور سردی بڑھے گی۔ بونیر، باجوڑ اور مہمند میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ وزیرستان کے مختلف علاقوں میں خراب موسم رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش اور درمیانی برفباری ہوگی، دیامر، استور، غذر اور اسکردو میں برفباری کا امکان ہے۔ ہنزہ، گلگت، شگر اور گانچھے متاثر رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، نیلم ویلی اور مظفرآباد میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ناران، کاغان، سوات، دیر، کوہستان اور مری میں سفر مشکل رہنے کا امکان ہے۔ استور، ہنزہ، اسکردو اور گلگت کے علاقوں میں بھی شدید سردی متوقع ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…