ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کسٹمز کی کارروائی، ٹرک سے کروڑوں مالیت کے اسمگل شدہ فونز برآمد

datetime 26  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد /کوئٹہ (این این آئی)پاکستان کسٹمز کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت ساکران روڈ سے آنیوالے گاڑی پر کارروائی میں کروڑوں مالیت کے اسمگل شدہ فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی بلوچستان سے جمعرات کی صبح مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پیشگی اقدامات کی بدولت ممکن ہوئی۔ پیشگی اقدامات کے تحت اہم مقامات پر سادہ کپڑوں میں ملبوس نفری نادرن بائی پاس شمالی کچے کے رستے پر تعینات کی گئی۔بلوچستان سے کراچی آنیوالے مشکوک مزدا ٹرک نمبرNAF859 کو ہمدرد چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی گئی۔

ٹرک کے فیول ٹینک سے 803 اسمگل شدہ گوگل پکسل، ویوو، انفنکس، اسپارک، آئی فونز برآمد ہوئے۔برآمد ہونے والے موبائل فونز کی مالیت 6کروڑ 20لاکھ روپے ہے۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے مزدا ٹرک کی مالیت 2کروڑ 50لاکھ روپے ہے۔حکام نے مقدمہ درج کرکے مزدا ٹرک کے ڈرائیور اور ہیپلر کو گرفتار کرلیا ہے۔ 8 کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور مزدا ٹرک کو ضبط کرکے اے ایس او گودام منتقل کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…