ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

کراچی، نیشنل آئل ریفائنری کی لائن تک سرنگ بنا کر تیل چوری کی کوشش ناکام

datetime 25  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے نیشنل آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹان میں چھاپہ مار کارروائی کرکے تیل چوری کیلئے بنائی گئی زیر زمین سرنگ پکڑ لی۔پولیس کے مطابق سرنگ مہران ٹاؤن میں واقعے کپڑے کے ایک گودام میں کھودی گئی تھی۔پولیس اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کے سب انسپکٹر اویس تنولی کے مطابق ملزمان نے کم از کم تیل چوری کے لیے گودام کے اندر 15 سے 16 فٹ گہرا کنواں کھود رکھا تھا جس کے نچلے حصے سے تقریبا 140 میٹر طویل اور 4 فٹ چوڑی سرنگ بنائی گئی تھی۔

یہ سرنگ نیشنل آئل ریفائنری کی جانب جانے والی آئل لائن تک پہنچنے کے لیے بنائی گئی تھی۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایس آئی یو کو مخبرِ خاص سے اطلاع ملی تھی کہ ایک گودام سے بڑی مقدار میں مٹی نکال کر ملیر ندی میں پھینکی جا رہی ہے۔اطلاع پر سب انسپکٹر اویس کی سربراہی میں ایس آئی یو ٹیم نے گودام پر چھاپہ مارا۔ جس میں تیل کیلئے چوری بنائی گئی سرنگ سامنے آئی۔ایس آئی یو پولیس نے مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے سے رابط کیا۔ جسکے بعد ایس ایچ او تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا ناصر محمود بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔انہوں نے بتایا ابتدائی تفتیش کے دوران گودام کے ایک کمرے میں موجود کنویں کا انکشاف ہوا، جسے لکڑی کے تختوں سے ڈھانپ کر اس پر کپڑے کے بورے رکھے گئے تھے تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ملزمان کی نشاندہی پر کنویں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تو زیر زمین سرنگ سامنے آگئی۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے تیل چوری کے لیے استعمال ہونے والے پائپ، کلپس اور سرنگ کھودنے کے اوزار بھی برآمد کر لیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق بروقت کارروائی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا کو بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا گیا۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…