جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

راولپنڈی،سیلون مالک کی ملازمہ کے ساتھ زیادتی، سنگین نتائج کی دھمکیاں

datetime 25  دسمبر‬‮  2025 |

راولپنڈی(این این آئی)سیلون مالک نے ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے اس کے ساتھ زیادتی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود کوہستان انکلیو (راولپنڈی) میں سیلون مالک نے ملازمہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مدعیہ مقدمہ کے مطابق میں دی مینز روم سیلون پر کام کرتی ہوں، جہاں مردان سے تعلق رکھنے والی میڈم اور 3 لڑکے کاشی ،حارث اور شیری بھی کام کرتے ہیں۔

سیلون کا مالک عاصم الرحمان سیلون پر آیا تو اس وقت میڈم مردان اور حارث لاہور گیا ہواتھا۔متاثرہ ملازمہ نے بتایا کہ عاصم الرحمان نے آتے ہی شیری کو پتی لینے اور بعد میں کاشی کو دودھ لینے بھجوا دیا جب کہ دودھ سیلون پر موجود تھا۔ عاصم نے مجھے کہا کہ میڈم کے کمرے میں جاکر چائے بناؤ۔ میڈم کا کمرہ سامنے ہی تھا، میں وہاں چلی گئی تو پیچھے پیچھے عاصم الرحمان بھی وہاں آگیا۔خاتون نے بتایا کہ عاصم الرحمان نے تھپڑ مار کر تشدد کرتے ہوئے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بائیک پر بٹھا کر گھر کے قریب چھوڑ گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…