جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آبا د (نیوز ڈ یسک) پاکستان کے معروف اینکر اور میزبان اقرار الحسن اپنے تحقیقی شو سرِعام کے باعث ملک بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔جہاں ایک طرف ان کی پیشہ ورانہ زندگی ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتی ہے، وہیں ان کی نجی زندگی بھی اکثر خبروں میں زیرِ بحث آ جاتی ہے۔ اقرار الحسن تین باصلاحیت اور خودمختار خواتین قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور عروسہ خان کے شریکِ حیات ہیں، جبکہ ان کی پہلی شادی سے ایک بیٹا پہلاج بھی ہے۔اقرار الحسن متعدد بار یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ ان کی تینوں اہلیاؤں کے درمیان باہمی احترام اور خوشگوار تعلق موجود ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک افسوسناک سانحے کے بعد یہ خاندان ایک بار پھر عوام کی توجہ کا مرکز بنا، جب اقرار الحسن اپنے قریبی دوست راجہ مطلوب کے انتقال پر اسلام آباد میں ہونے والی نمازِ جنازہ میں اپنی تینوں اہلیاؤں کے ہمراہ شریک ہوئے۔

راجہ مطلوب ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔بعد ازاں عروسہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پورا خاندان ایک ریسٹورنٹ میں اکٹھے کھانا کھاتے دکھائی دے رہا ہے۔ اس ویڈیو میں اقرار الحسن، ان کے بیٹے پہلاج، قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور خود عروسہ خان موجود ہیں۔ عروسہ خان اس سے قبل بھی قرۃ العین اور فرح یوسف کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں۔ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔ بعض افراد نے اسے خاندان کے پُرسکون اور مثبت لمحات قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے اسے غیر معمولی قرار دیتے ہوئے اقرار الحسن پر تنقید بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…