بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان

datetime 20  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ہفتہ کی رات سے 21 دسمبر کے دوران ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، گلگت، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری کے باعث سڑکوں کی بندش اور پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی و مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہیگا۔ مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔ پنجاب ، اوربالائی سندھ کے بعض اضلاع میں دھند /سموگ چھائی رہی۔تاہم جنوب مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان:قلات 13، جیوانی 09، گوادر 08، نوکنڈی 05، دالبندین 03،ژوب، کوئٹہ ، پنجگور 02،تربت میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 04، بگروٹ، گوپس منفی 02، اسکردومنفی01، قلات، پاڑاچنارمیں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…