بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

کتے کے کاٹنے سے 17 سالہ لڑکی جاں بحق

datetime 18  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)کورنگی میں واقع انڈس اسپتال میں ریبیز میں مبتلا 17 سالہ لڑکی دم توڑ گئی، جس کے بعد رواں سال اسپتال میں ریبیز کے سبب رپورٹ ونے والی اموات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مریضہ کو ایک ماہ قبل نامعلوم آوارہ کتے نے انگوٹھے پر کاٹا تھا۔ سگ گزیدگی کے بعد مریضہ کو قریبی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں مبینہ طور پر ریبیز ویکسین کی صرف ایک خوراک دی گئی، تاہم مکمل پوسٹ ایکسپوژر پروفیلیکسیس نہیں ہو سکی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعے سے مریضہ میں ریبیز کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں، جن میں پانی سے خوف، ہوا سے خوف اور شدید بے چینی شامل تھیں۔انڈس اسپتال پہنچنے تک بیماری انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ کا تعلق اورنگی ٹاؤن، کراچی سے تھا۔انڈس اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال اب تک اسپتال میں ریبیز سے 8 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں،جبکہ 16 ہزار سے زائد جانوروں کے کاٹنے کے کیسز سامنے آئے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سگ گزیدگی کے بعد اینٹی ریبیز ویکسین لگوانا سو فیصد تک تحفظ فراہم کرتا ہے، تاہم علامات ظاہر ہونے کے بعد یہ مرض جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سگ گزیدگی کی صورت میں متاثرہ حصے کو کم از کم پندرہ منٹ تک نلکے کے پانی اور صابن سے اچھی طرح دھوئیں اور فوری طور پر مکمل ویکسینیشن کروائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…