بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ناروے سے آئے شہری سے لاکھوں روپے لوٹنے والے ڈکیت پولیس اہلکار نکلے

datetime 17  دسمبر‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)لاہور کے علاقے نواب ٹائون میں ناروے سے آئے شہری سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے لوٹنے والے ڈکیت پولیس کے ہی اہلکار نکلے جنہیں گرفتار کر لیا گیامتاثرہ شہری مسعود الحق کے مطابق 11دسمبر کی شام یونیورسٹی آف لاہور کے پارکنگ گیٹ کے سامنے 2باوردی پولیس اہلکاروں نے اسے روکا۔

مدعی کے مطابق اہلکار اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر نرسری کے قریب ایک ویران مقام پر لے گئے اور خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کرکے ان کائونٹر کی دھمکیاں دیں،ملزمان نے پسٹل کے زور پر مسعود الحق کے بینک کارڈز حاصل کیے جن میں سے ایک اہلکار نے قریبی اے ٹی ایم سے 95ہزار روپے نکلوا لیے۔مزید برآں پولیس اہلکاروں نے مدعی کا موبائل فون لے کر اس کے بینک اکائونٹ سے 5لاکھ روپے بھی اپنے اکائونٹ میں منتقل کر لیے۔واقعہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والوں میں یاسرفلائنگ اسکواڈ میں اہلکار جبکہ وقار ایس پی یو میں تعینات ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…