بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی/کوئٹہ(این این آئی)کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ، لیاری، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے ساتھ سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 12 بجکر 51 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کے بعد لیاری نیا آباد کی عمارت کے رہائشی کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے تاہم پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں، ریسکیو حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ عمارت کو زلزلے کے جھٹکوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر بلوچستان کے علاقے وندر، حب، گڈانی اور سومیانی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کراچی سے87 کلو میٹر دور سومیانی میں تھا۔اس سے چند گھنٹے پہلے سبی اور گردونواح میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سبی کے جنوب مغرب میں 53 کلو میٹر دور تھا، زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…