سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں رشتہ کے تنازعہ میں نوجوان نے 60 سالہ باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا بھلوال روڈ کے موضع ماڑی لک میں رشتے کے تنازعہ پر نافرمان بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے 60 سالہ بزرگ باپ ولی محمد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ جھال چکیاں نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔















































