بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا ثناء اللہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک بریفنگ کے دوران ان کی ملاقات جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے ہوئی تھی۔ ان کے مطابق گفتگو کے دوران جنرل باجوہ نے  کہا کہ رانا ثناء اللہ اب خاصے موٹے ہو گئے ہیں، حالانکہ جیل کے زمانے میں وہ کہیں زیادہ فِٹ نظر آتے تھے۔رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ اس موقع پر جنرل باجوہ نے فیض حمید سے کہا کہ رانا صاحب کو دوبارہ پہلے جیسا اسمارٹ بنایا جائے۔

اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان پر مقدمات بھی انہی کی اجازت سے بنوائے گئے تھے اور وہ اس کا حساب اللہ پر چھوڑتے ہیں، جو اسی دنیا میں انصاف کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کے تمام معاملات فیض حمید، جنرل باجوہ اور پی ٹی آئی کے بانی کی مرضی سے ہی آگے بڑھ رہے تھے۔ رانا ثناء اللہ کے مطابق یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی اجازت کے بغیر جھوٹا مقدمہ قائم کرے اور پھر اس کے خلاف فوری کارروائی نہ ہو۔

ادھر سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو سزا سنائے جانے کے بعد بعض سیاسی اور میڈیا حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ شاید سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔تاہم باوثوق ذرائع نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنرل باجوہ کے خلاف نہ تو کسی قسم کی انکوائری جاری ہے اور نہ ہی کسی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پھیلائی جانے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…