اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے اور تازہ ترین کاروباری سیشن میں عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں اس کی قدر مزید بڑھ گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 4 ہزار 214 ڈالر تک جا پہنچا۔
عالمی نرخوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے میں فروخت ہونے لگا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے ہو گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی، تاہم اب پھر اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔















































