اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان آٹو شو 2025 میں ایم جی موٹرز نے اپنے نئے پک اپ ٹرک ’ایم جی U9‘ کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کردیا، ساتھ ہی اس کی سرکاری قیمت بھی جاری کردی گئی۔ اس گاڑی کی پری بُکنگ اس سے قبل 80 لاکھ روپے میں شروع کی گئی تھی، تاہم کمپنی نے اب قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ایم جی کا یہ ماڈل پاکستان میں متعارف کرایا جانے والا کمپنی کا پہلا ڈیزل انجن پر چلنے والا پک اپ ہے۔
’یو 9‘ 2.5 لیٹر ٹربو ڈیزل انجن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جبکہ اس میں جدید خصوصیات کی ایک بڑی فہرست شامل ہے جو اسے مزید پُرکشش بناتی ہے۔گاڑی میں 4×4 ڈرائیو ٹرین کے ساتھ ڈفرینشل لاکس، 3,500 کلوگرام تک ٹوئنگ کیپیسٹی، 20 انچ الائے رم، سات ایئر بیگز، L2-ADAS سیفٹی ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کا انٹیریئر شامل ہے۔ اس کے علاوہ 12.3 انچ انفوٹینمنٹ اسکرین اور آرام دہ کیبن اسے مسابقتی ماڈلز کے مقابلے میں بہتر بناتی ہے۔ایم جی موٹرز نے یو 9 پرو کی ایکس فیکٹری قیمت 2 کروڑ 27 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی ہے، جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہی قیمت اسے مقامی پک اپ مارکیٹ میں مضبوط پوزیشن فراہم کرے گی۔















































