جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

datetime 4  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے کراچی میں ایسے پیٹرول پمپس کے خلاف سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں جو صارفین کو مکمل مقدار میں ایندھن فراہم نہیں کرتے۔بدھ کے روز سندھ حکومت کی ہدایت پر شہر بھر میں پیٹرول پمپس پر اچانک کریک ڈاؤن کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد عوام کو اس دھوکے سے بچانا ہے کہ انہیں ادائیگی پوری جبکہ ایندھن کم دیا جاتا ہے۔اطلاعات کے مطابق پرائسنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ نے اپنے ڈائریکٹر جنرل اور کنٹرولر کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف پیٹرول اسٹیشنز پر بغیر اطلاع کے معائنہ کریں۔

ٹیمیں خفیہ طور پر پٹرول اور ڈیزل کی مقدار چیک کریں گی تاکہ یقین ہو سکے کہ صارفین کو درست مقدار فراہم کی جا رہی ہے۔محکمے کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ تمام انسپکشنز میں ایندھن ناپنے کے خصوصی آلات استعمال کیے جائیں گے۔ جن اسٹیشنز پر کم مقدار دینے کا عمل ثابت ہو جائے گا، انہیں فوری طور پر جرمانہ کیا جائے گا جبکہ ایسے فیول اسٹیشنز کو موقع پر ہی سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…